لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رکن ملک امانت علی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ امپورٹڈ حکومت کی وزیروں مشیروں کی تعداد 70 بے حسی کی انتہا ہے ۔امپورٹڈ حکومت صرف کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے،عوام کو دھیلہ کا ریلیف نہیں دیا ،عوام کوپی ٹی آئی کی حکومت بار بار یاد آتی ہے۔