نیا ناظم آباد میںایک ہزار سے زائد  لگائے جائیں گے


کراچی(این این آئی) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ شہر کو سرسبز خوبصورت ماحول دوست بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے اور اسمیں این جی اوز کمیونٹی گروپس اور تجارتی اداروں کا کردار بہت اہم ہے وہ گزشتہ روز نیا ناظم آباد میں نیشنل فورم فار انوارمنٹ اینڈ ہیلتھ  کے تحت اربن فارسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر نیا ناظم آباد کے سربراہ صمد  حبیب، سعید احمد، ایس ایم طلحہ، نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے بھی خطاب کیا ۔ کمشنر کراچی نے اربن فورسٹ کا آغاز کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہاسنگ سوسائٹیز اور شہری آبادیوں میں شجر کاری کی جگہ مختص کرنا بہت ضروری ہے۔ نیا ناظم آباد کے سربراہ صمد حبیب نے کہا اس اربن فارسٹ کو دس ہزار کے رقبے پر قائم کیا جارہا ہے اور اس میں ایک ہزار سے زائد پھلوں پھولوں اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے اورسوسائٹی میں 40فیصد سے زائد جگہ پارکںوں، گرین بیلٹ اور شجر کاری کے لیے مخصوص کی گئی ہے ۔ نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے کہا کہ اس سوسائٹی میں یہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہماری چوتھی شجرکاری مہم ہے تمام نئی اور پرانی ہاسنگ سوسائٹی میں قانون کے تحت دس فیصد جگہ شجرکاری کے لیے مخصوص ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ شہر میں مختلف جگہوں پر درختوں کی کٹائی اپنے عروج پر ہے اس کو سختی سے روکا جائے اور بھاری جرمانے کیے جائیں۔ انہوں نینیا ناظم آباد کی انتظامیہ اور ان کی ٹیم کو  شہری جنگل کے قیام پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر کمشنر کراچی صمد حبیب  نعیم قریشی سعید احمد ایس ایم طلحہ  اور شہریوں نے درخت لگا کر اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر کرکٹر فواد عالم ، این ای ایف ایچ کی جی ایس رقیہ نعیم، یوگی وجاہت، غلام کبریا، شکیل قریشی اور علی اصغر بھی موجود تھے  ۔ اس موقع پر بہترین شجرکاری پر نیشنل فورم کی جانب سے صمد حبیب کو ایوارڈ پیش کیا گیا.

ای پیپر دی نیشن