رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)سیلابی صورتحال،ڈینگی کے بڑھتے ہوئے وار کے پیش نظر مچھر دانی کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ،مچھردانی تیار کرنے میں رائے ونڈپہلے نمبر پر پہنچ گیا،گاہک مہنگی مچھردانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ حالیہ سیلابی صورتحال اور ڈینگی وباء میں اضافے کے بعد مچھردانی کی طلب بڑ ھ گئی ہے جس سے مچھردانی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے ۔300روپے میں ملنے والی مچھردانی اب 600روپے میں جبکہ 700والی مچھردانی اب 1300روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ڈینگی کے بڑھتے ہوئے مرض کے باعث مچھردانی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،مچھردانی ہر گھر کی ضرورت بن گئی ہے ۔
رائے ونڈ میں ڈینگی، مہنگائی کے وار جاری،مچھر دانی کی قیمتوں میں سو گنا اضافہ
Sep 19, 2022