فیاض الحسن چوہان جھوٹے حلف اٹھانے کا ماہر ہے : اسلم غوری 

Sep 19, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیازی کی گندی سیاست کا خاتمہ کرکے مولانا فضل الرحمان نے قوم پر احسان کیا ہے،ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ فیاض الحسن چوہان جھوٹے حلف اٹھانے کا ماہر ہے ۔عمران نیازی کا یہودی ایجنڈا بے نقاب کرنے پر چوہان سمیت پی ٹی آئی کا ہر یوتھیئے کی آنکھوں میں مولانا فضل الرحمان کھٹکتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کبھی کبھی نیازی کو ہلکی پھلکی ڈوز لگاتے ہیں ،درد ہوتا ہی ہے ۔نیازی کی گندی سیاست کا خاتمہ کرکے مولانا فضل الرحمان نے قوم پر احسان کیا ہے ۔اسلم غوری  نے کہا کہ چوہان کو معلوم ہے کہ نیازی سیاست کے خاتمے کے بعد ان جیسے لوگ گلی محلوں میں منہ چھپاتے پھریں گے ۔

مزیدخبریں