فضل الرحمن نے ہمیشہ مفادات کیلئے مذہب کا سہارا لیا: فیاض الحسن چوہان

Sep 19, 2022


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہیکہ فضل الرحمن بڑے ماہر ہیں انہوں نے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ مذہب کا سہارا لیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پچھلے پچہتر سال سے اسلام اور دین کو بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی. مولانا فضل الرحمن پاکستان کے دینی حلقوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن چلتی حکومت کو گرانے کے لئے آلہ کار بنے۔ عوام اگر آج مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن جیسے مسائل کا شکار ہے تو اس میں مولانا فضل الرحمن کا پورا پورا ہاتھ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا۔ ہمارے دور حکومت میں ملک خوشحالی کی طرف گامزن تھا۔ تمام معاشی اشارے مثبت تھے۔ امپورٹڈ حکومت کو  بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے عوام پر مسلط کیا گیا جسکے نتائج ہم سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ذلیل و رسوا کرنے میں فضل الرحمن کا بڑا ہاتھ ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے دین کے نام کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عوام مل کر جلد کرپٹ ٹولے کا احتساب کریں گے۔

مزیدخبریں