گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایگزیکٹیو ممبر ہلال احمر پاکستان چوہدری بصیرت علی چشتی کی دعوت پر مذہبی شخصیات گوجرانوالہ آئیں گی اس سلسلے میں انکی صاحبزادہ سخی نجیب سلطان گدی نشین حضرت سلطان باہو کے ساتھ لاہور میں اور نقیب آباد شریف قصورمیں سید نقیب الرحمان شاہ اور صاحبزادہ سید اسداللہ شاہ سے خصوصی ملاقاتیں ہوئیں جن میں انہوں نے گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت دی جو قبول کر لی ، تینوں مذہبی شخصیات 12 ربیع الثانی کو گوجرانوالہ میں امیدواربرائے ایم پی اے پی پی 64 چوہدری بصیرت علی چشتی کے انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گی اور انکی آئندہ الیکشن میں حمایت کا ا علان کریں گی،اس موقع پر صدر ایم ایس ایف پنجاب چوہدری عقیل گجر بھی موجود تھے، اس حوالے سے چوہدری بصیرت علی چشتی نے بتایا کہ انکے مرکزی سیاسی دفتر کا معروف مذہبی رہنماکریں گے جو کہ انکی خوش قسمتی ہے اور انکے لئے نہ صرف باعث برکت بلکہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔