چوک سرورشہید (نامہ نگار) رہائشی بیوہ سکینہ مائی نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ اپنے گھر کو تالا لگا کر گئی۔میری غیر موجود گی میں دن 10:00 بجے کے قریب مبینہ طور پر میرے دو ڈالوں میں پولیس میرے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئی سامان کو الٹ پلٹ دیا۔ نقدی مبلغ دولاکھ روپے اور طلائی زیورات دو تولہ جو کہ اسکی شادہ شدہ بیٹیوں نے یہاں رکھوائے تھے اٹھا کر لے گئے۔ ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی کہ پولیس گردی کا نوٹس لیکرمیری نقدی اورطلائی زیورات واپس دلوائے جائیں۔
پولیس گھر سے زیورات و نقدی اٹھا کر لے گئی‘ ڈی پی او واپس کرائیں‘ بیوہ سکینہ مائی
Sep 19, 2022