کبیروالا(نمائندہ نوا ئے وقت) شنگھائی تنظیم اجلاس میں’’ چندہ‘‘ مانگنے سے پاکستان کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، خیراتی حکومت سیلاب زد گان کے امداد کے نام پر اربوں وصو ل کر چکی ہے عوام کو سیلابی پانی کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے،ان خیالا ت کا اظہار تحریک انصاف کے مقامی راہنماء سردار شیرازسلیم کھو کھر نے گزشتہ رو ز اپنے دفتر میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
، انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث ملک بدترین معاشی اور انتظامی بحران میں مبتلا ہو چکا ، انہوں نے کہا کہ ملک جو بحرانوں سے نکالنے اورمزید تباہی سے بچانے کاواحد حل فوری انتخاب میں ہے۔