سکندرآباد(نامہ نگار) ڈی ایس پی شجاع آباد رمیض بخاری نے تھانہ سٹی شجاع آبادمیں ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں کرائم کو فوری کنٹرول جائے منشیات فروشی کو جڑ سے ختم کرنے لیے موثر اقدامات برے کار لائیں جائیں۔ رات کے اوقات میں گشت کو بڑھایا جائے‘ دوران ڈیوٹی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیاجائے تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں غیر قانونی طورپر کسی کو ہراساں نہ کریں اورتھانے میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔