کماد کی اوسط پیداوار 706 من فی ایکڑ زیادہ‘ ترجمان محکمہ زراعت 

Sep 19, 2022

ملتان ( خبر نگار خصوصی  ) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پنجاب میں کماد کی اوسط فی ایکڑ پیداوار تقریباً 748 من فی ایکڑ ہے جوکہ عالمی اوسط پیداوار 706 َ من فی ایکڑ سے زیادہ ہے۔ ہمارے ملک کے بہت سے ترقی پسند کاشتکار گنے کی فی ایکڑ پیداوار 1500 تا 2000 من فی ایکڑ تک حاصل کر رہے ہیں۔ موسمی تبدیلیوں نے تمام فصلات بشمول کماد کی پیداوار کو بہت حد تک متاثر کیا ہے جس سے فصلوں کی اوسط پیداوار اور معیارمیں کمی اور پیداواری اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ کماد کی فصل کوسفارش کردہ جدید پیداواری طریقوں کے تحت کاشت کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ کم اخراجات سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے اس فصل سے حاصل کردہ منافع کو بڑھایا جاسکے۔ کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے زیادہ پیداواری صلاحیت اور چینی کی یافت (ریکوری) والی سفارش کردہ اقسام کاشت کریں۔ بیج کا چناؤ لیرا اور صحت مند فصل سے کریں اور اس مقصد کے لیے مونڈھی فصل ہر گز استعمال نہ کریں۔ 

مزیدخبریں