کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے اکثرمین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہونا معمول بن گئے،کئی سائیکل و موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی متعدد شاہراہوں سڑکوں کے درمیان و اطراف میں اکثر مین ہولز کے ڈھکن نہیں جسکی وجہ سے حادثات ہونا معمول بن گیا جبکہ کئی مقامات پر سائیکل و موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئے ہیںعوامی و سماجی حلقوں کے مطابق شہر کے اکثر وسطٰی و نواحی علاقوں کے مین روڈ ز گلیوں سڑکوں میں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہونا معمول بن گئے ہیں رات کے وقت اندھیرا ہونے کی وجہ سے اکثرسائیکل و موٹرسائیکل سوار اور پیدل چلنے والے مین ہولز کہ زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں عوامی و سماجی حلقوںنے متعلقہ حکام کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور مین ہولز میں ڈھکن نصب کیے جائیں ۔