پی ایچ ای قلات کی کارکردگی صفر،عوام  پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے 


قلات(آن لائن ) اہلیان تحصیل کالونی قلات نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای قلات کی کارکردگی صفر ہے، محلہ تحصیل و آس پاس کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، گورنمنٹ گرلز پبلک ہائی سکول میں نصب سرکاری واٹر سپلائی سے شروع دنوں میں محلہ تحصیل کیلئے پائپ لائن بچھائی گئی اور دو چار دن پانی فراہمی ہوئی بعد ازاں کئی عرصے سے بدستور مکین پانی کے حصول کیلئے سرگرداں ہیں، پینے کا پانی ناپید ہوچکا ہے مکینوں کو پانی کے حصول کیلئے دشواریوں کا سامنا ہے کئی بار ایکسیئن پی ایچ ای اور ایس ڈی او پی ایچ کو مسئلہ سے آگاہ کیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ مکین دور دراز سے پانی لانے اور مہنگے داموں واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں کالونی میں بچوں ،خواتین اور دیگر رہائشیوں کو پانی کے حصول کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان، صوبائی محتسب اعلی، سیکرٹری پی ایچ ای اور ڈپٹی کمشنر قلات سے اپیل کی کہ تحصیل کالونی میں پانی کی قلت کا نوٹس لیکر کالونی میں فوری طور پر پانی کی سپلائی کے احکامات جاری کرے بصورت دیگر مکین شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن