خضدار(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کا شاہوانی ہاؤس تخت ماڑی مستونگ جاکر نواب مسعود شاہوانی سے انکی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کرتے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی بلند درجات کیلیے دعا کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نوابزادہ میر شاہ نواز شاہوانی سمیت بڑی تعداد میں قبائلی وسیاسی رہنما موجود تھے ۔سابق مشیر وزیراعلی میر غازی خان پندرانی نوابزادہ میر شاہجہان زہری میر عبدالنبی زہری میر محمد یعقوب زہری عبدالخالق زہری میر نجیب زہری محمود زہری محمد الیاس زہری بھی نواب ثناء اللہ خان زہری کے ہمراہ تھے۔