ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال2022-23 کے دوران ایک لاکھ 14ہزار337خراب اور جلنے والے میٹرز تبدیل کئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بلوں کی ادائیگی کے لئے فنی وجوہات اور بارشوں کے دوران جلنے والے میٹرز تبدیل کئے جارہے ہیں۔