شیرانی (نوائے وقت رپورٹ)ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر نے کہا کہ کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے اور بارشوں و سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے آگ کے باعث جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین میں معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے جاں بحق تین افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ اور زخمی ایک شخص کو ایک لاکھ روپے معاوضے کا چیک دیاگیا جبکہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ پچاس خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔