کرم پور(نامہ نگار) کرمپور اور گردونواح میں پھل، سبزی اور گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگیں، سبزی و پھل فروش اپنی من مرضی کے ریٹ پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والی ریٹ لسٹ صرف دکھاوے کے لیے آویزاں ہوتی ہے، جب ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت وصول کرنے کا کہا جاتا ہے تو دکاندار بدتمیزی اور بدمعاشی پر اتر آتے ہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمیشنر قیمتیں کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کرمپور میں سبزیوں ‘ پھلوں اور گوشت کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے‘ کارروائی کی جائے: شہری
Sep 19, 2022