سماجی تنظیموں کی طرف سے  خضدار کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم


خضدار(نامہ نگار)یوتھ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے علاقہ بھلونک میں سیلاب سے متاثرہ ایک سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر یوتھ ڈیویلپمنٹ ایسو سی ایشن کے آپریشن منیجرلیاقت مسیح پی یو سی آر ای ٹی فیاض بھٹی اعجاز بھٹی فوکل پرسن یوتھ ڈویلپمنٹ ایسو سی ایشن بلوچستان نثار مشتاق کی موجود گی میں خدمات سرانجام دی گئیں۔ یوتھ ڈیویلپمنٹ ایسو سی ایشن کی ٹیم اسلام آباد سے آئی ہوئی تھی جس کی سربراہی آپریشن منیجر لیاقت مسیح  نے کی۔ اس موقع پر انہوں  نے کہا کہ ہم نے بھلونک ایریا کا سروے کیا تھا اور یہاں کے ایک سو متاثرین کو آج راشن فراہم کر دیا گیا  جب کہ اگلے مرحلے میں گریشہ کے علاقے میں متاثرین کو راشن فراہم کردیا جائیگا۔ ٹیم کے ہمراہ سابق ایڈمن آفیسر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار محمد خان جتک زراعت آفیسر نادر مسیح زراعت آفیسر عبدالقیوم سوشل ایکٹوسٹ تبسم نادر ماریہ اور محمد یوسف موسیانی بھی موجو دتھے۔دریں اثناء سوشل ایکٹوسٹ ہما رئیسانی نے پی ایس او کی جانب سے خضدار کے دو سومتاثرہ خاندانوں میں راشن اور ٹینٹس تقسیم کردیئے۔خضدار اور مولہ کے متاثرین کو یاد کرکے راشن اور خیمے فراہم اور مولہ کی گاڑیوں کا کرایہ بھی ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن