محکمہ ایجوکیشن کی حالت زار پر توجہ نہ دی تو زوال کا شکار ہو جائیگا: حافظ عبدالناصر 

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سکول ایجوکیشن کی حالت زار پر توجہ نہ دی گئی تو یہ بدترین زوال کا شکار ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب گورنمنٹ سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حافظ عبدالناصر ، محمد صدیق گل، رانا مقیم احمد خاں، عبدالعزیز گجر ، محمدافضل، اختر محمودچیمہ ، عمران احمد نیازی ، عبدالماجد خان اوردیگر نے کیا۔ انہوں نے صوبائی وزیرسکول ایجوکیشن پنجاب اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ کیا کہ درج ذیل معاملات کی طرف فوری توجہ دی جائے ‘ پنجاب بھر کے سکولز میں ہیڈ ٹیچرز کی گریڈ 17 تا 20 کی تمام  خالی  اسامیاں  پر کی جائیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں سینئر اساتذہ کی پروموشن کا عمل تیز کیا جائے۔ این ایس بی کی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن