چاغی ( این این آئی) محکمہ صحت، عالمی ادارہ برائے صحت اور یونیسیف کے تعاون سے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی 12 روزہ ویکسینیشن مہم 3 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر کہور بلوچ اور ڈبلیو ایچ او کے ڈویڑنل آفیسر ڈاکٹر حسن جان بلوچ نے تربیتی ورکشاپس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور بلوچ کے مطابق ٹائیفائیڈ کانجوگیٹ ویکسینیشن(ٹی سی وی) مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے یہ مہم ضلع چاغی کیتین کونسل کونسلز دالبندین ٹاؤن دالبندین صدر اور چاغی ولیج میں ہوگی۔
چاغی کی 3یونین کونسلوں میں بھی ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم 3 اکتوبر سے شروع ہوگی
Sep 19, 2022