خضدار (نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی نے ڈاکوؤں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اقبال کھوسہ اور لیویز انچارج محمد فاروق مینگل اور ان کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقدام قابل تحسین ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں گے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اور لیویز انچارج وڈھ ڈاکوؤں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر کے وڈھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
وڈھ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم
Sep 19, 2022