منشیات فروشوں اورنشئیوں  کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم 


کوئٹہ ( اے پی پی) سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ ،میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،آغا عمر شاہ ،احمد شاہ ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر منور کاکڑ ،ڈاکٹر خوشحال ،ڈاکٹر رستم کاکڑ ،عبداللہ کاکڑ،بہول کاکڑ ،صادق آغا،نعمت اللہ ،ضیاء الحق اورزبیر اچکزئی نے  سٹی نالے سے منشیات کی لعنت میں مبتلا افراد کے خلاف آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے آئی جی پولیس،ڈی آئی جی اورایس ایس پی کی ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ کافی عرصے سے سٹی نالے میں یہ کاروبار چل رہاتھاجس سے کئی زندگیاں ختم ہوگئیں اور کئی گھرانوں کے نوجوان اس لعنت میں مبتلا تھے۔آئی جی پولیس اور ان کی ٹیم نے جس محنت سے کارروائی کی اس کی مثال نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن