بٹے زئی ندی کے قریب تمام مکان اور باغات تباہ ہوگئے: عبدالمالک


پشین (نمائندہ نوائے وقت) پشین کے قریب بٹے زئی ندی کے مقام پر حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرین عبدالمالک، محیب اللہ، کلیم اللہ، دارو خان، نصیب اللہ اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مون سون کی شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بٹے زئی ندی کے قریب واقع چار گھروں سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ باغات مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم ضلعی انتظامیہ اور حکومتی سطح پر انکے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا گیا  متاثرین اپنی مدد آپکے تحت عارضی پناہ گاہوں میں رہائش پذیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کھلے آسمان تلے نان شبینہ کے محتاج اور امداد کے منتظر ہیں انہوں نے حکام بالا سے پشین کے سیلاب متاثرین بالخصوص بٹے زئی میں تباہ ہونیوالے گھروں اور باغات کیلئے کمیٹی تشکیل دیکر انہیں فوری ریلیف فراہم کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن