سیلاب ، امدادی سرگرمیوں میں میرضیاء لانگومتحرک رہے:عمائدین

Sep 19, 2022


کوئٹہ ( آن لائن ) صوبائی مشیرداخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میرضیا ء اللہ لانگو او رانکی ٹیم حالیہ سیلابی صورتحال میں پورے بلوچستان میں متحرک رہی۔  خالق آبادوقلات میں صوبائی مشیرداخلہ کے نمائندہ انجنیئرریاض لانگو، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عبدالغنی لانگو، پی ڈی ایم اے ٹیم عنایت اللہ بابر ، آصف لانگو ضلع قلات میں ریسکیو اورامدادی سامان کی تقسیم میں پیش پیش رہے۔ ان خیالا ت کااظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤ ں چیئرمین ذوالفقارعلی نیچاری، چیئرمین علی خان لہڑی، اسٹوڈنٹ سیکریٹری محمدعلی لانگو، ترجمان مقبول نیچاری، محمدصدیق بلوچ، سیف اللہ محمدحسنی، عبدالقدیرنیچاری، بابوعثمان نیچاری، بابوحقداد نیچاری، سعیداحمد لانگو ودیگر نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مشیرداخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیاء اللہ لانگو ایک عوام دوست اورمخلص لیڈ رہیں وہ اپنے والد شہید میرعبدالخالق لانگو، بھائی سابق وزیرخزانہ بلوچستان میر خالدخان لانگو کی طرح دن رات عوامی خدمت میں کوشاں رہے ہیں صوبے میں امن وامان کی قیام پولیس لیویز کو جدید خطوط پراستوار کرنے سمیت عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے ہیں حالیہ سیلابی صورتحال میں پورے بلوچستان اورقلات میں سب سے زیادہ دورے کرنے والاواحد نمائندہ مشیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو ہی تھے جو کوئٹہ ، قلات سمیت بلوچستان کے مختلف سیلابی صورتحال سے دوچار علاقوں کے دورے کیے اورتمام ضلع کے ضلعی انتظامیہ اورپی ڈی ایم اے کے ٹیموں کے ساتھ ساتھ عوام سے قریبی رابطے میں رہے ۔ 

مزیدخبریں