پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے: ذکر اللہ مجاہد 

Sep 19, 2022

لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔مہنگی بجلی،پیڑول، گیس سمیت دیگر اشیا ءضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔پہلے ہی ملک میں ایک طرف سیلاب اور دوسرے طرف مہنگائی اور بیروزگاری کا نہ تھمنے والا طوفان مچا ہوا ہے اس پر بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز کسی نہ کسی بہانے اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ نااہل اور کرپشن میں ڈوبی اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی میں عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبودیا ہے۔ ان خیا لات کااظہار انہوں نے جنوبی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع ارکان میں امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد بٹ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور مرزا عبدالرشید، سیکرٹری جنوبی لاہورخالد احمد بٹ، فیض الباری سمیت بڑی تعداد میں ارکین جنوبی لاہور نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں