سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان‘انگلینڈ کے میچز میں مفت انٹری کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپیشل سکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے ڈی آئی جی مقصود میمن نے کہا ہے کہ پی سی بی چیئرمین کی اجازت سے سیلاب متاثرین کیلئے سٹیڈیم میں انٹری فری ہے۔سیلاب متاثرین 15 پر فون کریں انہیں سٹیڈیم لے کر آئیں گے، ہماری ٹیمیں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کریں گی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہاہے کہ انگلینڈ ٹیم کیلئے بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، سکیورٹی پلان مناسب انداز سے بنایا گیا ہے۔انگلش سکیورٹی آفیشلز بھی ہماری پلاننگ سے خوش ہیں۔ میچز کیلئے 5 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ہوٹل اور سٹیڈیم کی سکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ تمام فورسز کے اہلکارآج ہونے والی ریہرسل میں حصہ لیں گے، کراچی کے شہری سٹیڈیم آئیں اور ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...