نسیم شاہ کے اندر میں اپنی جوانی دیکھتا ہوں: شان ٹیٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم کے باﺅلنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کے اندر میں اپنی جوانی دیکھتا ہوں لیکن نسیم شاہ اس عمر میں مجھ سے زیادہ با صلاحیت ہے۔ انٹرنیشنل کھلاڑی دنیا بھر میں کھیلتے ہیں اور ہم صرف انہیں اعتماد دے سکتے ہیں، اندازہ ہے فاسٹ باﺅلر کو جب کریمپس ہوتے ہیں تو کتنا درد ہوتا ہے، ایشیا کپ میں جب نسیم شاہ کو ٹانگ میں درد ہوا تو اس کو گراو¿نڈ میں لینے گیا۔میزبان ٹیم کے پاس دنیا کے بہترین اور باصلاحیت فاسٹ باﺅلرز موجود ہیں، پاکستانی باﺅلرز کےساتھ اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان ٹیم کےساتھ کام کرنا اچھا تجربہ ہے۔ انگلینڈ کےخلاف چار ٹی ٹونٹی میچز کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی اب تک وکٹ نہیں دیکھی اور اس بارے میں کوئی اندازہ بھی نہیں لیکن ٹی 20 سیریز ہونے کے ناطے فطری طور پر وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہوگی، نہیں لگتا پچ کوئی خاص سرپرائز دےگی۔ شاہین آفریدی کے حوالے سے میرے پاس زیادہ معلومات نہیں لیکن اتنا جانتا ہوں کہ شاہین آفریدی کی بحالی کیلئے کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔ 17 برس بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے یہاں کے لوگ بہت خوش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن