رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) جعلی اقرار نامہ تیارکرنے والے دو بھائی جودیشل ریمانڈ پر جیل روانہ تفصیل کے مطابق تھانہ انٹی کرپشن کے درج مقدمہ نمبری497/21 بجرم 420‘471‘ 468کے ملزمان محمداجمل اور محمداکرم جوکہ مراد پور کے رہائشی ہیں اورحقیقی بھائی ہیں نے انتقال کرجانے والے دادا رسول بخش کی جانب سے جعلی وفرضی انگوٹھا جات لگاکر جعلی قرار نامہ تیارکرواکر انتقال اراضی کی کوشش کی‘ تاہم مقامی اسٹام فروش کے ساتھ کی جانیوالی ملی بھگت ثابت ہوجانے پر دونوں کے خلاف مقدمہ اندراج کرکے مجسٹریٹ ندیم اصغرندیم کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ‘ تاہم فاضل عدالت نے دونوں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔