گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیمبر کے انتخابات فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوگئے ، آج 15سیٹوں پر کانٹے دار مقابلہ آج ہو گا جبکہ ہائیکورٹ کی جانب سے فائونڈرز اتحاد گروپ کے ایک امیدوار عقیل احمد کو انتخاب لڑنے سے روک دیا گیا جسکا فیصلہ آج ہو گا ، چیمبر آف کامرس کے اکھاڑے میں دونوں گروپس کے قائدین اور سپوٹران اپنے حریفوں کو چاروں شانے چت کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ، ناراض ووٹرز کو منانے کیلئے انکے قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی سفارشیں ڈالی جا رہی ہیں ،ون یونٹی گروپ کے قائدین اخلاق احمد بٹ ، شیخ محمد نسیم، ملک ظیہر الحق، شعیب بٹ ، خواجہ ضرار کلیم،رانا شہزاد حفیظ، خواجہ خالد حسن ،عمر اشرف مغل،علی ہمایوں ،احمد اکرام لون و دیگر اور اسی طرح فائونڈرز اتحاد گولڈن احساس یونٹی گروپ کے قائدین رانا ناصر، شیخ محمد اسلم،عامر رحمان، میاں عمر سلیم ، عاصم انیس،ضیا اللہ عرفانی و دیگر اپنے اپنے امیدواروں کی فتح کیلئے پر امید ہیں ، انتخابی کمپین کے دوران دونوں گروپس کے قائدین اور سپوٹران نے فتح کا تاج اپنے سروں پر سجانے کے بلند وبانک دعوے بھی کر رکھے ہیں ، آج 19ستمبر کو ہونیوالے کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں اکثریتی رائے سے جیتنے والے گروپ کی کامیابی سے 21ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس کا انتخاب جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے دوسری جانب کارپوریٹ کلاس کے الیکشن میں 815ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔