ٰ مخیر حضرات کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے آنا ہوگا: رئیس سہیل واحد کھوکھر 

خان پور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رئیس سہیل واحد کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ہونیوالے بڑے نقصانات پر تنہا قابو نہیں پاسکتی لہذاٰ مخیر حضرات کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے آنا ہوگا، فلڈ ریلیف فنڈ کا انٹرنل اور بین الاقوامی آڈٹ کرانے کا حکومتی فیصلہ الزام تراشی کرنے والوں کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے، حکومت سیلاب زدگان کیلئے حاصل ہونیوالی امدادی رقم کی ایک ایک پائی کا حساب رکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن