گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) محکمہ سکول ایجوکیشن کی حالت زار پر توجہ نہ دی گئی تو یہ بدترین زوال کا شکار ہو جائے گا۔ سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کی آسامیاں پر کی جائیں؎،سینئر اساتذہ کی پروموشن کا عمل تیز کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب گورنمنٹ سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حافظ عبدالناصر ، محمد صدیق گل، رانا مقیم احمد خاں، عبدالعزیز گجر ، محمدافضل، اختر محمودچیمہ ، عمران احمد نیازی ، عبدالماجد خان اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے صوبائی وزیرسکول ایجوکیشن پنجاب اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر کے سکولز میں ہیڈ ٹیچرز کی گریڈ 17تا 20کی تمام خالی آسامیاں پر کی جائیں ،سینئر اساتذہ کی پروموشن کا عمل تیز کیا جائے این ایس بی کی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے نیز گرانٹ بروقت جاری کرنے کے لئے مثراقدامات کئے جائیں۔ این ایس بی گرانٹ جاری نہ ہونے سے سکولوں انتظامی امور میں مسائل کا سامنا ہے۔ تمام ہائر سیکنڈری سکولز میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی خالی آسامیاں پر کی جائیں۔ نیزسبجیکٹ سپیشلسٹ کی آسامیاں پر کرنے کے لئے ایس ایس ٹی کے ترقی کے کوٹہ پر عمل درآمد کیا جائے۔ کنٹریکٹ سے ریگولر ہو نے والے اساتذہ کو پے اور سروس پروٹیکشن دی جائے۔
سکولوں میںہیڈ ٹیچرز کی تقرریاں، پروموشن کا عمل تیز کیاجائے: حافظ عبدالناصر
Sep 19, 2022