دائرہ دین پناہ،قادرپورراں(نامہ نگار) نفسیاتی مریض تاجر،والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان کی خود کشی۔تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ کے محلہ شیخاں کے رہائشی شیخ کریانہ سٹور کے مالک محمد شریف شیخ جو گذشتہ دو سالوں سے نفسیاتی مرض میں مبتلا تھے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔قادرپورراںسے نامہ نگارکے مطابق قادرپورراں کے نواحی علاقے بستی ڈیلے والا کے رہائشی حق نواز کے بیٹے18 سالہ محمد سیف نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ خودکو کو گولی مار کر کر خود کشی کرلی پولیس نے ابتدائی طور پر تفتیش شروع کر دی ہے۔