چاچڑاں شریف :نکاسی آب نہ ہونے سے بارشی پانی  تالابوں میں تبدیل

Sep 19, 2022

چاچڑاں شریف (نامہ نگار) حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاچڑاں شریف میں نکاسی آب کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے جسکی وجہ سے بارشوں کا پانی اب گندے تالابوں کی شکل اختیار کر گیا ہے شہر کے وسط میں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑوں سے مچھروں کی افزائش بڑھ جانے سے ہر گھر میں ملیریا بخار پھیل گیا ہے جبکہ تعفن اور گندگی سے جلدی امراض کا لوگ شکار ہو گئے ہیں سرکاری ہسپتال میں ملیریا,ڈاہریا جلدی امراض ,ٹائفائیڈ بخار کی ادویات برائے نام ہیں جبکہ پرائیویٹ سٹوروں بخار کی ادویات غائب ہیں، ڈینگی بخار کا بھی خطرہ ہے مگر محکمہ صحت یا تحصیل انتظامیہ کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے مقامی لوگوں نے  ڈی سی رحیم یار خان سے نوٹس لے کرتالابوں کی تلفی اور سپرے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں