کٹاؤ سے رقبے دریا برد ‘ متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں: آصف دستی 

Sep 19, 2022


کوٹ ادو(خبر نگار)  پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر میرآصف خان دستی نے موضع لون والا اورموضع پرہاڑ غربی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر ڈاؤن سٹریم دریا شدید کٹاؤ کررہاہے اور کٹاؤ سے کئی مواضعات دریابرد ہو چکے ہیں،موضع لون والا اور موضع پرہاڑغربی کے سینکروں گھر دریا بردہو گئے ہیں، متاثرہ لوگوں کے پاس نہ ہی کوئی زمین ہے اور نہ ہی رہنے کیلئے چھت ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سیلاب متاثرین کے رہنے کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے اور نہ ہی کوئی انتظامیہ کے نمائندے ان کے پاس آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور حکومتی نمائندہ اشرف خان رند ،ایم این اے ڈاکٹر شبیر علی اپنے بھائی اور بیٹوں کو الیکشن لڑانے اپنی آئندہ کی سیاست کوبچانے کیلئے جلسوں میں مصروف ہیں۔ ان کے پاس جلسے کرنے کیلئے تو ٹائم ہے مگر ان لوگوی کاکوئی احساس نہیں ہے ان لوگوں کے گھر دریا بردہوگئے ان کے وراثتی قیمتی رقبے دریا برد ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ متاثرین کو سرکاری جگہ پر ان کوزمین دی جائے ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

مزیدخبریں