یو ایس ایڈ منصوبوں سے معاشی ترقی کے نئے باب کھلیں گے:خواجہ محمد حسین

Sep 19, 2022


ملتان (جنرل رپورٹر)یو ایس ایڈ دو روزہ جنوبی پنجاب پرائیویٹ انویسٹمنٹ فورم کے اختتام پر ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے مہمانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں جنوبی پنجاب کی معاشی ترقی کے سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان اور جنوبی پنجاب کے دیگر چیمبرز آف کامرس کے تعاون سے محمد نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی میں منعقدہ دوروزہ جنوبی پنجاب پرائیویٹ انویسٹمنٹ فورم میں ایگریکلچر لائیو سٹاک، فوڈ،رینیوایبل انرجی،ٹیکسٹائل اور ٹیکنالوجی سیکٹرز پروفاقی و صوبائی وزراء ،ماہرین شعبہ جات صنعتکاروں تاجروں اور یونیورسٹیز نمائندگان نے درج بالا شعبوں کے مسائل چیلنجز اجاگر کئے اور ان کے حل کے لیے پراجیکٹس بھی پیش کئے یوایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر مسٹر اے جے ریڈ اور کنول بخاری نے یو ایس ایڈ کے جنوبی پنجاب کیلئے منصوبوں پر روشنی ڈالی اورایگریکلچر،لائیو سٹاک،فوڈ،رینیوایبل انرجی،ٹیکسٹائل اور ٹیکنالوجی سیکٹر شعبہ جات میں امریکی پاکستانی کمپنیوں کے مابین جوائنٹ وینچرز کی پیش کش کی صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان خواجہ محمد حسین نے ان سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ کے ان منصوبوں سے خطہ کی معاشی ترقی کے نئیباب کھلیں گے صدر ایوان خواجہ محمد حسین نے دوروزہ فورم کے اختتام پر مشن ڈائریکٹر یوایس ایڈ مسٹر اے جے ریڈ،کنول بخاری،وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی،صدر ڈی جی خان چیمبر ڈاکٹر شفیق پتافی،صدر خانیوال چیمبر طیب ساجد،سینیئر نائب صدر بہاولپور چیمبراحمد علی،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب،شیخ احسن رشید،ملکہ رانی،مس صالحہ حسن دیگر مہمانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں

مزیدخبریں