ملتان (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار ہرتیک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیبیو سے قبل انہیں ڈاکٹر نے کہا تھا کہ وہ ڈانس اور ایکشن فلم نہیں کر پائیں گے۔ خیال رہے کہ 2000ء میں فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والے ہرتیک روشن نے اداکاری کے بجائے اپنے رقص سے شائقین کے دل جیت لیے تھے۔
انہوں نے فلموں میں جدید انداز کا ڈانس متعارف کروایا جو آگے چل کر ان کی پہچان بن گیا۔اپنی پہلی ہی کامیاب فلم کے بعد ہرتیک روشن یکے بعد دیگر سپر ہٹ فلمیں دیتے رہے، جن میں کبھی خوشی کبھی غم، دھوم 2، یادیں، کوئی مل گیا اور کرش سیریز کی فلمیں قابلِ ذکر ہیں۔