ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ملتان ضلع میں پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز آج سے ہو گا یہ مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران پانچ سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاو کی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی اور جبکہ محکمہ صحت نے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں یہ ٹیمیں گھر گھر اور سکولوں میں جا کر بچوں کو کورونا کی ویکسین لگائیں گی محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کورونا کی ویکسین لازمی لگوائیں کیونکہ تمام بچوں کو بین الاقوامی معیار کی حامل ویکسین فائزر بچوں کو لگائی جائیگی