بورے والا(تحصیل رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت)خاتون کی ہلاکت، سسرال نے خودکشی، والدنے قتل قرار دیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 445ای بی میں خاتون کی موت سنگین رخ اختیار کر گئی سسرال کی جانب سے شادی شدہ خا تون اقراء کی خود کشی کی اطلاع دی گئی تھی جس پر تھانہ سٹی پو لیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا متوفیہ کے والد محمد حنیف سکنہ 445ای بی نے پو لیس کو انکشاف کیا کہ موت سے قبل اس کے داماد کا مران نے اسے شدید جھگڑا کا بذریعہ فون بتایا اور بعد موت کی اطلاع آ گئی اس نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو رحمن اور کامران سکنہ 445ای بی نے گلہ گھونٹ کر قتل کیا اور نعش پنکھے کے ساتھ لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا تھانہ سٹی پو لیس اندراج مقدمہ کے بعد مصروف کا روائی ہے ۔
خاتون کی ہلاکت، سسرال نے خودکشی، والدنے قتل قرار دیا
Sep 19, 2022