پی ایچ اے بورڈآف ڈائریکٹرزکا اجلاس، 20 کروڑ 23لاکھ روپے کابجٹ منظور

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پی ایچ اے بورڈآف ڈائریکٹرزکا اجلاس قائم مقام چیئرمین پی ایچ اے چوہدری علی شبیر مہر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پرمحکمہ کا سلانہ20 کروڑ 23لاکھ روپے کابجٹ منظورکر لیا۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2کروڑ41لاکھ اور غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 24کروڑ12لاکھ روپے مختص کیے گئے ۔بورڈ ممبران نے سابقہ بورڈ منٹس ، مختلف نوٹیفکیشنز کو اپنانے،اتھارٹی کے اپنے ذرائع آمدن کو بڑھانے کے لیے نئے مجوزہ منصوبوں، الاؤنس ریگولیشنز 2022 اورملازمین کی تنخواہوںمیں اضافہ کیلئے 15فیصد سپیشل الاؤنس سمیت دیگر ایجنڈوں کی منظوری دے دی۔اس سے قبل قائم مقام چیئرمین نے بورڈ کے تمام شرکاء کو پی ایچ اے کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی دن رات محنت کر کے شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو سرسبزو شاداب بنا یا ہے،جس کی شہری تحسین کر رہے ہیں۔اس موقع پر بورڈ کے تمام ممبران نے متفقہ طور پرڈائریکٹرجنرل سجاد احمد ثاقب کی پی ایچ اے میں دی گئی خدمات پر سراہتے ہوئے اُن کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سجاد احمد ثاقب،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس میاں عتیق الرحمان ،نمائندگان کمشنرمنظور حسین اسسٹنٹ کمشنر ریونیو،نمائندہ ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوتہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر و دیگر  افسروںنے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن