شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوکوآرڈی نیٹر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ شیخوپورہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کوبہتر بنانے ،تجاوزات کے خاتمہ ،سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جس کا ماضی میں زبردست فقدان رہا ہے کرپشن اور کمیشن مافیا نے گراس روٹ لیول پر بھی تباہی مچاکر رکھ دی ہے اس کو نکیل ڈالنے کیلئے تمام حاصل اختیارات اور وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے گراس روٹ لیول پر عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر باقاعدہ چیک اینڈ بلینس کے نظام کومضبوط بنایا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک کی ہدایات پر خود مختلف وارڈز کا دورہ کرکے عوام کو ملنے والی سہولیا ت کو مانیٹر کررہا ہوںان خیالات کااظہارانہوںنے نورالامین کالونی کے دورہ کے موقع پر معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔