جھبراں(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل حاجی سیٹھ محمد حنیف نے کہا ہے کہ قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف کا سیاسی فلسفہ ، عوامی خدمت کا ویژن اور ملکی سلامتی و ترقی کامنشور ہمارے لئے مشعل راہ ہے جسے فراموش نہیں کرینگے اور ان شاء اللہ پارٹی قیادت کی ہدایات کی روشنی میںامور ذمہ داری کی انجام دہی یقینی بنائیں گے،اپنے ایک بیان میں سیٹھ محمد حنیف نے کہا کہ پاکستان کی افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت چوکس ہیں جارحیت کی گئی تو ہم اپنے اسلاف کی تاریخ دہرا سکتے ہیں پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس نے اس پرجارحیت کی خس و خاشاک کی طرح بہاد یا جائے گا۔