ا سٹیبلشمنٹ بات نہیں ہوئی ‘ نہ ہم بند کمروں میں کرنا چاہتے ہیں :چوہدری اعجاز

قصور(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر چوہدری اعجاز نے کہا ہے کہ ملٹری سٹیبلشمنٹ سے نہ ہماری بات ہوئی ہے اور نہ ہی ہم کرنا چاہتے ہیں ہم بند کمروں میں بات نہیں کرنا چاہتے ہمارا جو بھی پیغام ہوگا میڈیا کے زریعے ہی جائے گاعمران خان کی حکومت کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل ہال قصور میں سیاسی شخصیت ندیم ہارون خان کے تعاون سے گونگے بہرے و ذہنی معذور بچوں کے لیے منعقدہ دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی خالد زیب کمبوہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سٹی قصور،۔ اشفاق احمد کمبوہ امید وار پی پی 177 قصور، شہروز زیب ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ضلع قصور، نصیر احمد خان سینئرنائب صدر تحریک انصاف ضلع قصور بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ ایک ایجنڈے کے زریعے عمران خان کی حکومت ختم کی گئی حالات نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک سازش تھی سازش میں کچھ اندرون ملک اور کچھ بیرون ملک سے لوگ شامل تھے عمران خان کی حکومت ختم کرنے میں امریکی سفارت خانے کی مداخلت واضع تھی۔
 حکومت ختم ہوتے وقت بھی سٹیبلشمنٹ کو واضع کیا تھانہ یہ لوگ معیشت ٹھیک کرسکتے ہیں نہ پاکستان کو متحد رکھ سکتے ہیں پی ڈی ایم بھامتی کا کنبہ ہے جس کا نہ کوئی منشعور اور نہ ہی کوئی لیڈر ہے اْن کا مزید کہنا تھا کہ 1989میں نیب کا ادارہ بنایا گیا اس وقت سے لیکر اب تک ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں رہیں لیکن نیب کے ترمیم کی ضرورت پیش نہیں آئی عمران خان کے ساڑھے تین سالہ حکومت کے بعد انکو کو نیب ترامیم یاد آئی انہوں نے نیب ترامیم کرکے گیارہ سو ارب روپے کے کیسز ختم کروائے اور انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن