شاہی خاندان کی جانب سے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر جاری کی گئی ہے۔
سرکاری تدفین سے قبل شاہی خاندان کے آفیشل اکاونٹ سے ملکہ کی مسکراتی تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جس کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔ساتھ ہی یہ پیغام بھی درج ہے کہ آج لاکھوں لوگ ملکہ کی شاندار زندگی کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
Ahead of Her Majesty The Queen’s State Funeral, a new photograph has been released.
— The Royal Family (@RoyalFamily) September 18, 2022
The photo was taken to mark Her Majesty’s Platinum Jubilee - the first British Monarch to reach this milestone.
Tomorrow, millions will come together to commemorate her remarkable life. pic.twitter.com/UyVfjVvJgw
یاد رہے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جائیں گی۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بادشاہ چارلس ملکہ برطانیہ الزبتھ کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے۔اعلان کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا دیں گے۔ ملکہ الزبتھ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں آج برطانیہ میں عام تعطل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔