پنجاب : ڈینگی وائرس کیخلاف مدافعت پیدا کرنے والی ادویات بازار سے غائب

Sep 19, 2022 | 13:51

ویب ڈیسک

پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ادویات بازار سے غائب ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد پیناڈول ٹیبلیٹ کی طلب میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد ڈینگی کے علاج کیلئے پیناڈول خریدنے پر ہی بضد ہے جبکہ مارکیٹوں سے پینا ڈول غائب کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کا ادارہ صرف دفاتر تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے، ادارہ میڈیکل سٹورز مافیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کررہا۔
دوسری جانب پنجاب ہیلتھ کیئر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پیناڈول کے علاوہ دیگر دوائیں بھی ڈینگی کے علاج کیلئے استعمال کرسکتے ہیں جن میں کال پول، ڈسپرول، فیبرول اور ٹائلول شامل ہیں۔

مزیدخبریں