شہر میں ڈینگی کے خطرات بڑھنے لگے۔الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج مزید ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔رواں سال ضلع بھر میں اب تک ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ۔الائیڈ ہسپتال میں فیصل آباد اور گردونواح سے رواں سال لائے گئے ڈینگی کے مشتبہ 1374 مریضوں میں سے 47 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔اس وقت ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 9 مریض زیر علاج ہیں۔
ڈینگی کے خطرات بڑھنے لگے۔الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج مزید ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
Sep 19, 2022 | 18:26