دوسری مدت کیلئے الیکشن لڑنے کا ارادہ ضرور ہے لیکن حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے: بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق لندن سے جاری ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ دوسری مدت کے لییالیکشن لڑنیکا ارادہ ضرور ہے لیکن حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ  یہ صرف ارادہ ہے، حتمی فیصلہ کیا ہوتا ہے یہ دیکھناابھی باقی ہے۔دوسری جانب امریکا میں کورونا وبا سے متعلق  صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا کی وبا ختم ہو چکی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق  صدرجو بائیڈن رواں سال نومبر میں 80 سال کے ہو جائیں گے اور عمر کے اس حصے میں ان کے لیے دوبارہ الیکشن لڑنا مشکلات کا باعث بنے گا۔ یاد رہے کہ جوبائیڈن نے 20 جنوری 2021 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے تھے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...