لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) انٹرنیشنل ختم نبوت موو¿منٹ کے زیر اہتما م”مرکز ختم نبوت“ جامع مسجد نیاز سردار چپل چوک بلال گنج لاہور سے پریس کلب تک انٹرنیشنل ختم نبوت مو¿ومنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا قاری محمد رفیق وجھوی کی قیادت میں تحفظ ختم نبوت موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ اور دیگر دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں مولانا نصیر احمد احرار،مفتی ظہیر احمد ظہیر، پروفیسر حافظ غضنفر عزیز،مولانا یعقوب فیض و دیگرراہنماو¿ں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءسے مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور دیگر رہنماو¿ں نے خطاب کرتے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔