ون ویلنگ،پتنگ بازی جان لیوا کھیل،کسی صورت برداشت نہیں :ڈی آئی جی آپریشنز

Sep 19, 2023

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے جس کے نتائج مستقل معذوری یا جان سے ہاتھ دھوناہے۔ ہر سال نو جوانوں کی ایک بڑی تعداد اس کھیل کے دوران اپنی جان گنوا دیتی ہے یا عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو جاتی ہے۔ ان حادثات کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ ایسے تمام عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے جو اس خونی کھیل کا باعث بنتے ہیں۔ رواں سال کے دوران ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 2475مقدمات درج کئے گئے۔مجموعی طور پرکارروائیوں کے دوران 2743ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ون ویلنگ جیسے غیر قانونی فعل کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پتنگ بازی مشغلہ نہیں بلکہ خونی کھیل ہے۔ چند منٹ کی تفریح کسی کیلئے عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ پتنگ باری کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھیں۔ شہری کسی بھی غیر قانوی عمل کی فوری اطلاع ایمرجنسی نمبر15پر دیں تاکہ اس کا سدباب کیا جا سکے۔

مزیدخبریں