لاہور(لیڈی رپورٹر)جمہوریت تمام شہریوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ان کی آزادی ، وقار اور پائیدار مستقبل کا تحفظ کرتی ہے، آئینی فریم ورک کے اندر باقاعدہ وقفوں پر مسلسل انتخابات جمہوریت پر لوگوں کا اعتماد برقرار رکھتے ہیں، سیاسی جماعتیں اگلی نسل کا جمہوریت پر اعتماد بحال کریں،جمہوریت کاستحکام صاف شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے، 18 سے 35 سال کی عمر کے 44 فیصد نئے ووٹرز کے ساتھ، پاکستان کے نوجوان آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کریں گے اور ملک کی جمہوریت کے مستقبل پر اثر انداز ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے عالمی یوم جمہوریت کے سلسلے میں ویمن ان سٹرگل فار ایمپاورمنٹ( وائز)کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار "جمہوریت کی حفاظت - اگلی نسل کو بااختیار بنانا" میں کیا۔ مقررین میں سابق خواتین ارکان اسمبلی فائزہ ملک، کنول لیاقت،جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب عبدالحفیظ، پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد، وائز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشریٰ خالق، نمائندہ لوکل گورنمنٹ پنجاب شعیب رضا،عبدالخالق ودیگر شامل تھے۔
عالمی یوم جمہوریت‘ ویمن ان سٹرگل فار امپاورمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار
Sep 19, 2023