لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے جنرل ہسپتال سمیت صوبے کے 44 نرسنگ کالجز میں پہلی بار ایوننگ شفٹ میں چار سالہ ڈگری پروگرام کا اجراء تاریخی اقدام ہے ۔ صوبے میں ہیلتھ پروفیشنلزم کے فروغ اور تربیت یافتہ نرسز کی کمی کو پورا کرنے میں بے حد مدد ملے گی۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ ایوننگ شفٹ کی کلاسز سے بڑی تعداد میں تربیت یافتہ نرسز مستفید ہوں گی جس سے نہ صرف ہیلتھ کیئر سسٹم مضبوط ہوگا بلکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی نگہداشت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستانی نرسز کیلئے بیرونی ممالک کے ہسپتالوں میں بہت زیادہ ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں اور اس اقدام سے تعداد میں تعلیم یافتہ نرسز کی بیرون ملک ملازمت کی راہ ہموار ہو گی جس سے نہ صرف سینکڑوں خاندانوں کی معاشی حالت بہتر ہوگی۔
نرسنگ کالجز ایوننگ شفٹ ڈگری پروگرام ہیلتھ کیئر میں انقلاب ہو گا
Sep 19, 2023