لاہور( خبرنگار) صدر خدمت گروپ ایمپلائز سی بی اے یونین میٹروپولیٹن کارپوریشن گل نواز خان سواتی کی زیر صدارت ٹاﺅن ہال میں سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس۔ چیف گیسٹ شمس الرحمن خان سواتی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پنجاب سمیت سیکرٹری جنرل بلدیاتی ورکرز فیڈریشن مرزا عیسیٰ‘ چیف آ رگنائز بلدیاتی فیڈریشن پنجاب چوہدری سرور‘ چیئرمین شہباز مسیحی بلدیاتی فیڈریشن پنجاب‘ مرکزی فنانس سیکرٹری حسنین فراز‘ چیئرمین ایم سی ملتان ندیم گوندل‘صدر ایم سی ڈسکہ بنیامین کھوکھر‘ صدر ایم سی کروڑ فلک شیر و دیگر کی شرکت۔ اجلاس میں شرکاءکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب لیو اینڈ کیش اور گریجوویٹی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لے‘ اگر حکومت 10 اکتوبر تک جاری نوٹیفکیشن واپس نہیں لیتی تو سیکرٹریٹ کے سامنے حکومت کےخلاف بھرپور احتجاج اور دھرنہ دیا جائےگا۔